fbpx
ozIstanbul

کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال: یو اے ای نے پاکستان پر سفری پابندیاں لگا دیں

متحدہ عرب امارات نے کورونا وبا کے باعث پاکستان، نیپال اور سری لنکا سے آنے والے مسافروں پرپابندی لگادی۔

پابندی کا اطلاق بدھ 12 مئی کورات 12 بجے سےہوگا۔ اس پابندی کا اطلاق اماراتی اور تمام غیر ملکی ائیرلائنز پر ہوگا۔ ساتھ ساتھ ان ممالک سے ٹرانزٹ مسافروں پر بھی پابندی ہوگی البتہ وہ ٹرانزٹ فلائٹس جو یو اے ای آرہی ہیں اور ان کی منزل مذکورہ ممالک ہیں انہیں یو اے ای آنے کی اجازت ہوگی۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کارگو فلائٹس، اماراتی شہریوں، سفارتی مشنز، سرکاری وفود، گولڈن ویزا ہولڈرز اور تاجروں کے طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اس حوالے سے خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نجی ائیرلائنز ائیر بلیو اور سیرین ائیر کا مؤقف ہے کہ یو اے ای سے پاکستان کے بڑے شہروں میں ان کی عید پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی کیوں کہ یو اے ای سے پاکستان آنے والی پروازوں پر پابندی نہیں ہے۔

علاوہ ازیں ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے بعد پاکستان سے یو اے ای جانے والی عید پروازوں کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں آج کورونا سے مزید 78افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ 3 ہزار 447 نئے مریض سامنے آئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح 9فیصد سے زائد رہی۔

پچھلا پڑھیں

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کا حملہ، کب کیا ہوا؟ انتہاپسند یہودی کیا چاہتے ہیں؟

اگلا پڑھیں

پاک فوج کے سربراہ کا دورہ افغانستان، صدر اشرف غنی سے ملاقات

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے