Turkiya-Logo-top

مودی کے سیشلز اعزاز کی دستاویز میں املا کی غلطیاں، صارفین کی بی جے پی پر تنقید

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو سیشلز کی جانب سے دیے گئے اعلیٰ ترین صدارتی اعزاز کے بعد ایک نیا تنازع سامنے آ گیا ہے۔ اعزاز کے سرکاری سرٹیفکیٹ میں املا کی متعدد غلطیاں سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر دستاویز کی صداقت اور اس کی تیاری کے طریقۂ کار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں بعض صارفین نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ممکنہ استعمال سے متعلق بھی قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔

مودی کو اتوار کے روز سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمنی نے "گارڈین آف دی بلیو ہورائزن” ایوارڈ سے نوازا۔ وہ سیشلز کے قومی دن کی گولڈن جوبلی تقریبات میں بطور مہمانِ خصوصی شریک تھے۔ یہ اعزاز سیشلز حکومت نے ملک کا اعلیٰ ترین صدارتی اعزاز قرار دیا ہے جسے مودی کے دورے سے چند روز قبل ہی متعارف کرایا گیا تھا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

تنازع اس وقت شروع ہوا جب اعزاز کے سرکاری سرٹیفکیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ دستاویز میں "Republic” کو "Repubblic” جبکہ "Seychelles” کو "Seycheeles” لکھا گیا تھا، جس پر صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اتنی اہم سرکاری دستاویز میں ایسی بنیادی غلطیاں کیسے رہ گئیں۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی اس معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کانگریس رہنما سپریا شرینیت نے کہا کہ ایوارڈ اتنی جلدی میں تیار کیا گیا کہ سرٹیفکیٹ میں بھی واضح غلطیاں رہ گئیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ مودی کے دورے سے چند روز قبل ہی یہ اعزاز متعارف کرایا گیا تھا۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سیشلز کو مالی معاونت اور کریڈٹ لائن فراہم کی، لیکن بدلے میں وزیرِ اعظم کو ایسا سرٹیفکیٹ ملا جس میں ملک کے نام تک کی املا درست نہیں تھی۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ شاید یہ دستاویز کسی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ٹول کی مدد سے تیار کی گئی ہو تاہم اس دعوے کی تاحال کوئی سرکاری تصدیق یا ثبوت سامنے نہیں آیا۔

کچھ صارفین نے اس اعزاز کو بھارت کے گریٹ نکوبار منصوبے سے بھی جوڑا جہاں جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی اثرات کے حوالے سے پہلے ہی بحث جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے تحفظ سے متعلق اعزاز ایسے وقت میں دیا گیا جب بھارت کے بعض ترقیاتی منصوبے تنقید کی زد میں ہیں۔

تاحال نہ سیشلز حکومت اور نہ ہی بھارتی حکومت نے سرٹیفکیٹ میں موجود املا کی غلطیوں یا مصنوعی ذہانت کے ممکنہ استعمال سے متعلق سامنے آنے والے دعوؤں پر کوئی باضابطہ وضاحت جاری کی ہے

Read Previous

فیفا 2026 کا سب سے بڑا اپ سیٹ! پیراگوئے نے چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو ٹورنامنٹ سے باہرکردیا

Read Next

اطالوی دلہن نے ترک روایات کے مطابق شادی کر لی اٹلی میں مقیم ترک نژاد نرس تاجدین اوزمین اور اطالوی وکیل تمارا ویرونیکا شریبر کی محبت نے دو مختلف ثقافتوں کو ایک خوبصورت رشتے میں پرو دیا۔

Leave a Reply