turky-urdu-logo

ترک معیشت 5.4 فیصد اوسطاً کی شرح سے ترقی کر رہی ہے، ترک چمبر آف کامرس

جنوبی افریقہ اور ترکیہ کے مابین سرمایہ کاری کے مواقع کومزید فروغ دینے کے لیے جوہانسبرگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تجارتی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں دونوں ممالک کی تجارتی فرمز نے شرکت کی ۔ ترک چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے کانفرنس میں آئے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک معیشت خطے میں تیزی سے ترقی کرنے والی معشیتوں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ 19 سالوں میں ترک معیشت 5.4 فیصد اوسطاً کی شرح سے ترقی کر رہی ہے ۔ترکیہ ایشیا اور یورپ کے درمیان اپنی بہترین لوکیشن کی وجہ سے بہترین سرمایہ کاری کا مقام ہے۔ بہترین لوجسٹک مرکز، مینوفیکچرنگ اور جدید ریسرچ اور ڈویلپمنٹ سنٹر کی بدولت دنیا بھر کی کمپنیز ترکیہ کا رخ کرتی ہیں ۔

.انہوں نے مزید کہا کہ 60 سے زائد افریقہ کی کمپنیاں ترکیہ میں کام کر رہی ہے جبکہ افریقہ میں ترک کمپنیز کی تعداد 70 سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 2.1 بلین ڈالرز ہے
جوہانسبرگ چیمبر آف کامرس کے ہیڈ شان تھیونس نے کہا کہ ترکیہ اور جنوبی افریقہ دونوں بہترین تجارتی مقامات ہیں ۔ جیسے ترکیہ وسطی یورپ میں اپنے محل وقوع کے لحاظ سے یورپ میں داخل ہونے کا ایک گیٹ وے ہے، اسی طرح جنوبی افریقہ بھی معشیت کے طور پر پورے افریقہ کے لیے ایک گیٹ وے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹوموٹو انڈسٹری سمیت انرجی کے شعبے میں ترقی ہماری ترجیح ہے۔ ترک کمپنی کی تعریف کرتےہوئے شان تھیونس کہا کہ افریقہ میں موجود ترک کمپنی "ڈیفے” اور ترکیہ میں قائم” میٹئر” میں سرمایہ کاری کے نتائج تسلی بخش رہے ہیں۔

اب ہم ایکسٹریکٹیو انڈسٹری، مینوفیکچرنگ اسپیس، ریٹیل اسپیس سمیت فیشن فیبرک اور سیاحت کے شعبے کی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے ۔
جنوبی افریقہ میں موجود ترک سفیر نے کہا کہ اس کانفرنس میں سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی جس سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

Read Previous

دنیا کی آبادی 15 نومبر کو 8 ارب ہوجائے گی

Read Next

ترکش ائیر لائنز نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کو بڑھانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا

Leave a Reply