ترکیہ نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی ریاستی دہشت گردی، مسجد اقصیٰ پر حملوں اور متعدد فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی افواج کے حملوں اور اشتعال انگیزیوں کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملوں ، قبلہ اول میں پناہ لینے والوں پر تشدد اور متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے، حرم شریف کے تقدس کو پامال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والوں کے خلاف یہ حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے کا باعث بننے والے حملوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔
Tags: اسرائیلی پولیس مسجد اقصیٰ
