
اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ یورپ اور وسطی ایشیا میں ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ترکیہ کا کردار نہایت اہم ہے۔ اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل ایوانا ژیوکووچ نے استنبول میں ایک تقریب کے دوران اس خطے میں بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کے اثرات پر بات کی۔
یورپ اور وسطی ایشیا: بڑھتے درجہ حرارت کا شکار خطہ
ژیوکووچ نے خبردار کیا کہ یورپ اور وسطی ایشیا میں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے جنگلات میں آگ اور خشک سالی جیسے خطرات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
"یہ خطہ ماحولیاتی بحران کے اثرات میں دیگر خطوں سے بھی آگے ہے، اور یہ صورتحال مزید تشویشناک ہوتی جا رہی ہے،” انہوں نے کہا۔
ترکیہ کی اہمیت: علاقائی تعاون کا مرکز
اقوامِ متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے علاقائی تعاون کے لیے ترکیہ کے کلیدی کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، ترکیہ کے تجربات دیگر ممالک کے لیے ماڈل ہیں۔” "اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم ترکیہ کے ساتھ اپنی شراکت داری پر فخر کرتے ہیں، جو ہمارے استنبول ریجنل ہب کی میزبانی کر رہا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ، "یہ ہب بین الاقوامی تقریبات کے انعقاد کے لیے ایک اہم مرکز ہے۔”