turky-urdu-logo

ترکیہ ہمیشہ تنازعات کو حل کرنے میں سر فہرست رہا ہے،وزیر خارجہ حاقان فیدان

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے  خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر براہ راست نشریات کے دوران خطے میں استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں ترکیہ کے کردار پر زور دیا اور امن اور سلامتی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ترک وزیر خارجہ نے نجی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم نے اہم پیشرفت کی ہے۔ ترکیہ کی بنیادی حیثیت ہمیشہ تنازعات کو حل کرنا رہی ہے، چاہے وہ اس میں شامل ہوں یا نہیں۔

یوکرین کی صورت حال کے بارے میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ایک آزاد آواز کے طور پر ابھرا ہے جو پرامن حل کی وکالت کرتا ہے اور قبضے یا تباہ کن جنگ کو مسترد کرتا ہے اور اس نے امن کی طرف تیسرا راستہ تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترکیہ کے امریکہ کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، انہوں نے غزہ جیسے مسائل پر بات کی ۔ انکا کہنا تھا کہ امریکہ کو اسرائیل پر زور ڈالنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ مغرب بالخصوص امریکہ اخلاقی برتری کھو رہا ہے اور یہ ظلم اور قتل عام ان کی حمایت کی وجہ سے ہی ہو رہا۔

ترک وزیر خارجہ نے اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حوالے سے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی بیداری پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کو تسلیم کرنے سے اسرائیل کے انکار کا از سر نو جائزہ لینے پر زور دیا۔

 

Read Previous

پی آئی اے کا انتظام ترکیہ کو سونپنے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، جنرل(ر) سلیم سیف اللہ خان

Read Next

امریکہ کی غیر مشروط فوجی اور سیاسی حمایت کے بغیر نسل کشی کرنے کی جرات کرنا ممکن نہیں،وزیر خارجہ حاقان فیدان

Leave a Reply