Turkiya-Logo-top

پی آئی اے کا انتظام ترکیہ کو سونپنے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، جنرل(ر) سلیم سیف اللہ خان

پاکستان  میں ترکیہ کے اعزازی قونصل جنرل (ر) سلیم سیف اللہ خان نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں ترکیہ کی ہوا بازی کی مہارت سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔ ترکیہ کے پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل (ر) سلیم سیف اللہ خان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ کی ہوا بازی کی مہارت کو پاکستان کی فلیگ کیریئر ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) کی نجکاری کے عمل میں استعمال کیا جانا چاہیے،

 

انہوں نے کہا کہ عالمی میدان میں ترکش ایئرلائنز کی کامیابیاں پی آئی اے کے مستقبل کے لیے ایک ماڈل کا کام کر سکتی ہیں۔ اور پی آئی اے کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بھی بن سکتی ہیں ترکش ایئر لائنز کی آپریشنل صلاحیتیں PIA کی کارکردگی کو بڑھا سکتی ہیں اور اسے بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ مسابقتی پوزیشن تک پہنچنے کے قابل بنا سکتی ہیں۔  انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پی آئی اے کا انتظام ترکیہ کو سونپنے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور باہمی فائدے حاصل ہوں گے۔

 

یاد رہے نجکاری کا مرحلہ مارچ 2024 میں آیا، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری کی طرف پہلا قدم اٹھایا۔ 27 مارچ کو پاکستانی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی جانب ایک اور قدم اٹھایا۔ اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی بنیاد ایئر لائن کی ذمہ داریوں کو سنبھالنے اور اس کی منتقلی میں مدد کرنے اور اس کی نجکاری کو تیز کرنے کے لیے رکھی۔ قائم کردہ کمپنی کا مقصد قومی ایئر لائن کی نجکاری کو تیز کرنا ہے اور ایئر لائن کی ذمہ داریوں کا انتظام کر کے انہیں ممکنہ سرمایہ کاروں کو منتقل کرنے میں مدد کرنا ہے۔

Read Previous

ترکیہ حماس کے ساتھ ہر حال میں  کھڑا رہے گا،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ ہمیشہ تنازعات کو حل کرنے میں سر فہرست رہا ہے،وزیر خارجہ حاقان فیدان

Leave a Reply