صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک اور اداروں کو ایک بہتر مستقبل کے لیے غزہ کی پٹی میں خواتین اور بچوں کے قتل کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔
صدر ایردوان نے نئے سال کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ تمام ممالک اور اداروں کو غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کے قتل کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم انسانیت کے بہتر مستقبل کی امید رکھتے ہیں اور اسکے لیے جمہوری، آزادی پسند ممالک کو خونی دہشت گردوں کی حمایت کرنا بند کرنی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن معاشروں کا صدیوں سے استحصال کیا گیا، ان کے وقار کو پامال کیا گیا ان کے مستقبل، میں خوشحالی اور سلامتی کو یقینی بنا ہمارا اولین فرض ہے۔
