turky-urdu-logo

ترکی میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے ، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان  نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ترکی میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے ۔قبل از وقت  انتحابات کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ انتخابات اگلے سال جون میں ہی ہوں گے ۔

ازمیر میں اپنی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (AK) پارٹی کی صوبائی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، صدر ایردوان  نے اعلان کیا کہ وہ اگلے سال کے انتخابات میں ایک اور مدت کے لیے کوشش کریں گے۔

صدر کا کہنا تھا کہ  "جس طرح ہم نے گزشتہ 20 سالوں میں اپنے ملک کے لیے  خدمات انجام دی ہیں ، مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی  ہم مل کر  ایک عظیم اور طاقتور ترکیہ  بنائیں گے۔”

انہوں نے اے کے پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP) کے درمیان ووٹنگ اور انتخابی اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "صدارتی انتخابات کے لیے عوامی اتحاد  جماعت کے امیدوار رجب طیب ایردوان  ہیں۔”

اے کے پارٹی پہلی بار نومبر 2002 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد  اقتدار میں آئی۔

ترکیہ میں جون 2023 میں عام انتخابات کروائے جائیں گے جس میں عوام کے ووٹوں کے ذریعے صدر اور پارلیمان کے 600 اراکین منتخب کیے جائیں گے۔

صدر اور پارلیمانی  اراکین پانچ سال کی مدت کے لیے منتخب ہوتے ہیں، حبکہ صدر کے پاس قبل از وقت انتخابات کرانے کا اختیار  ہوتا ہے۔

Read Previous

ترکیہ کی پہلی ملٹی کیلیبر سنائپر رائفل لانچ کے لیے تیار

Read Next

ترک وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ

Leave a Reply