ترکیہ کی پہلی ملٹی کیلیبر سنائپر رائفل لانچ کے لیے تیار

ترکیہ کی پہلی ملٹی کیلیبر سنائپر رائفل کے این 12 اس ماہ ترک مسلح افواج کی فہرست میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔

ایم کے ای کے جنرل مینیجر یاسین اکدیرے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی مکینیکل اینڈ کیمیکل انڈسٹری کارپوریشن نے مسلح افواج کی ضروریات اور مطالبات کے مطابق اسے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

یہ رائیفل ایک میٹر لمبی ہے جسکا وزن 7.2 کلو گرام ہے۔

ایجین شہر ازمیر میں ای ایف ای ایس2022 کی مشترکہ فائر فیلڈ مشق سے خطاب کرتے ہوئے اکدیرے کا کہنا تھا کہ رائفل میں گولہ بارود کے دو مختلف کیلیبرز 7.62 اور 8.59 ملی میٹر استعمال کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

مشق کے ایک حصے کے طور پر ایم کے ای نے اپنے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی نمائش بھی کی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 1500 میٹر رینج والی رائفل نے نیٹو کے معیارات کےدائرہ کار کے اندر سخت قابلیت کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کے ای کو رائفل کے بارے میں دوست اور اتحادی ممالک سے اہم اور مثبت رائے ملی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کے این 12 رائفل کے حوالے سے بات چیت اور مارکیٹنگ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ہم آنے والے دنوں میں اہم معاہدوں پر دستخط کرکے دفاعی صنعت اور برآمدات میں نمایاں اضافہ کریں گے۔

Read Previous

دنیا کی 500 بہترین جامعات پاکستان کی 3 اور ترکیہ کی 1 جامعہ شامل

Read Next

ترکی میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے ، صدر ایردوان

Leave a Reply