ترکیہ کے نئے مقرر کردہ وزیر خارجہ حقان فدان نے پیر کو ایک تقریب کے دوران چاوش اوغلو سے اپنا عہدہ سنھبالا۔
حقان فقدان نے تقریب میں کہا کہ میں اپنی ریاست اور قوم کے امن، سلامتی اور بہبود کے لیے ہر ممکنہ کوشش کروں گا۔”انہوں نے قومی خارجہ پالیسی کے وژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
چاوش اوغلو نے کہا کہ میں اس وزارت کا عہدار 8 سال، 6 ماہ اور 13 دن تک رہا۔ اس دوران میں نے کاروبار اور انسان دوست خارجہ پالیسی کی پیروی کی اور پوری دنیا میں ترکیہ کے مفادات کا تحفظ کیا۔ اور میں آج یہ عہدہ حقان فدان کے سپرد کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ ان کی قیادت میں ترکیہ کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہونگے
55 سالہ حقان 2010 سے نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) کے سربراہ تھے
خیال رہے کہ ہفتے کے روز صدر ایردوان نے حلف برداری اور افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد اپنی نئی کابینہ کے اراکین کا اعلان کیا تھا
