turky-urdu-logo

ترکیہ کے نئے وزیر دفاع یاشار گولیر نے اپنا عہدہ سنھبال لیا

ترکیہ کے نئے وزیر دفاع یاشار گولیر نے ایک تقریب کے دوران حلوصی آقار سے وزارت کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں لے لی۔

تقریب میں انہوں نے کہا کہ میں آج ترکیہ کا پرچم سنھبال رہا ہوں، اور ہمارا مقصد اس پرچم کو بلند کرنا ہے اور میری ترجیح دہشت گردی کے خلاف جنگ ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جنگ ان تمام دہشت گردوں  تنظیموں کے خلاف ہو گی جو ہمارے ملک کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں  اور یہ جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک کہ آخری دہشت گرد کو بے اثر نہیں کر دیا جاتا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدی سلامتی اور ترکیہ کے امن و سلامتی  کویقینی بنانے کے لیے سابق وزیر دفاع حلوصی آقار کا شکریہ بھی ادا کیا

سابق وزیر حلوصی آقار نے کہا کہ میں 2018 میں اس عہدے میں تعینات ہوا تھا اور اپنے دور میں ہم نےخطے اور دنیا دونوں میں ترکیہ کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا ہے۔

68 سالہ یاشار گولیر 2018 سے چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں

جبکہ  صدر ایردوان نے لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسی ایوسر کو چیف آف جنرل سٹاف کا عہدہ بھی دیا، اور نئے کمانڈر کی تقرری تک اپنے موجودہ عہدے پر برقرار رہے گے ۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز صدر ایردوان نے حلف برداری کی تقریب  کے بعد اپنی نئی کابینہ کے اراکین کا اعلان کیا تھا

Read Previous

ابراہیم قالن نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سربراہ مقرر

Read Next

اسلامی خاندانی اقدار کی نمائش کرتا امریکہ میں مسلمانوں کا بڑا اجتماع

Leave a Reply