turky-urdu-logo

ترکیہ کی صنعتی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر4.5 فیصد اضافہ

ترکیہ کے شماریاتی ادارے کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں ترکیہ کی صنعتی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر4.5 فیصد اضافہ ہوا۔

ترک اسٹیٹ کے مطابق، ذیلی شعبوں میں، کان کنی اور کھدائی کے انڈیکس میں 7.6 فیصد، مینوفیکچرنگ انڈیکس میں 5.8 فیصد اور بجلی، گیس، بھاپ اور ایئر کنڈیشنگ کی سپلائی انڈیکس میں جنوری 2023 میں 5.7 فیصد کا اضافہ ہوا، جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر، جنوری میں صنعتی پیداوار انڈیکس میں 1.9 فیصد اضافہ ہوا۔

ترک سیٹ کا کہنا تھا کہ جب صنعت کے ذیلی شعبوں کا جائزہ لیا گیا تو کان کنی اور کھدائی کے انڈیکس میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا، مینوفیکچرنگ انڈیکس میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا اور جنوری 2023 میں بجلی، گیس، سٹیم اور ایئر کنڈیشنگ سپلائی انڈیکس میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ : بھارتی سفارت خانے میں  خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پینل کا انعقاد

Read Next

مضبوط بین الاقوامی یکجہتی سے زلزلہ زدہ ترکیہ کو تقویت ملتی ہے: وزیر خارجہ

Leave a Reply