
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے صحرا اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پرپیغام جاری کیا
صدر کے مطابق، ترکیہ کے جنگلات میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران 2 ملین ہیکٹر (4.9 ملین ایکڑ سے زائد) رقبے کا اضافہ ہوا ہے۔
رجب طیب ایردوان نے صحرا اور خشک سالی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ ہر سال 17 جون کو منائے جانے والے اس دن کا مقصد لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر زندگی گزارنے کا ماحول فراہم ہو سکے۔
صدرنے ٹویٹر پیغام کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ پچھلے 20 سالوں کے دوران ترکیہ میں 5.9 بلین نئے پودے لگائے گئے ہیں، ملک میں اب جنگلات 23.1 ملین ہیکٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں، جو 2002 میں 20.8 ملین ہیکٹر پر تھے۔
اقوام متحدہ کے تحت ہر سال 17 جون کو صحرا اور خشک سالی سے نمٹنے کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔
یہ دن صحرا اور زمینی انحطاط کی وجوہات کے حوالے میں عوامی رویوں کو تبدیل کرنے پر مرکوز ہے۔