turky-urdu-logo

مکمل خودمختاری اور اقتصادی کنٹرول دیے بغیر امداد پر منحصر چھوڑنے سے فلسطینی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،حاقان فیدان

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اتوار کو مزید ممالک کو فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے قائل کرنے کی کوششیں بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان  نے کہا کہ فلسطین کو ایک خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کو ملتوی کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو ریا بلکہ اسرائیل کو مزید وقت مل رہا ہے کہ وہ معصوموں پر ظلم کر سکے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ پیغام بین الاقوامی شراکت داروں کی میٹنگ اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق اجلاس میں دیا ۔

اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے۔

پہلی ملاقات میں فلسطین کو امداد فراہم کرنے والے ممالک اور ادارے اکٹھے ہوئے۔

فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ نے اپنی حکومت کی ترجیحات اور منصوبے پیش کیے ۔

دوسری ملاقات میں اسرائیل فلسطین مسئلہ کے سیاسی حل کی کوششوں اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطین کی ریاست کے قیام کے اقدامات پر بات ہوئی۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے نشاندہی کی کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی آمدنی کو منجمد کرنا فلسطینی اتھارٹی پر دباؤ ڈالنے کا ایک طریقہ ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ تباہی کا یہ بے رحمانہ منصوبہ غزہ سے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے۔

 

 

Read Previous

اسرائیلی حکومت بے گناہوں کے خون کی پیاسی ہے، فرحتین آلتون

Read Next

آذربائیجان کے یوم آزادی کے حوالے سے اسلام آباد میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفارت خانے کے زیر اہتمام استقبالیہ کا اہتمام

Leave a Reply