turky-urdu-logo

آذربائیجان کے یوم آزادی کے حوالے سے اسلام آباد میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفارت خانے کے زیر اہتمام استقبالیہ کا اہتمام

استقبالیہ میں وزیر اعظم پاکستان کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ میڈم رومینہ خورشید عالم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاکستان میں غیر ملکی سفیروں، پاکستانی حکومتی اداروں کے نمائندوں، عوامی، ثقافتی و کاروباری حلقوں کے علاوہ اعلیٰ سطحی افسران، پاکستان کی مسلح افواج، اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں رہنے والے آذربائیجانیوں نے شرکت کی۔


پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایچ ای سی دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان مشترکہ موسمیاتی تبدیلی کے موافقت کے اقدامات شروع کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

سفیر خضر فرہادوف نے آذربائیجان کی جدوجہد آزادی اور آذربائیجان کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور قومی زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں کا ذکر کیا۔ انہوں نے آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان گہری دوستی، بھائی چارے کو دوطرفہ تعلقات کے اہم ستونوں کے طور پر اجاگر کیا۔ سفیر فرہادوف نے کہا کہ 1991 میں آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں پاکستان شامل ہے۔ سفیر نے آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں نے سیاحت میں اضافہ کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔

تقریب کے اختتام پر "28 مئی یوم آزادی” کی 106ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری تصاویر کھینچی گئیں۔

Alkhidmat

Read Previous

مکمل خودمختاری اور اقتصادی کنٹرول دیے بغیر امداد پر منحصر چھوڑنے سے فلسطینی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،حاقان فیدان

Read Next

فتح استنبول

Leave a Reply