
ترک خاتون اول امینہ ایردوان استنبول میں قائدین کی بیگمات کے ساتھ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کے لیے ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گی۔
ترک خاتون غزہ میں معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع کو روکنے اور خطے میں امن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیں گی۔
سربراہی اجلاس میں قطر، ملائیشیا اور ازبکستان سمیت کئی ممالک کے سربراہان مملکت کی شریک حیات اور خصوصی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
خاتون اول امینہ ایردوان کی افتتاحی تقریر کے بعد باقی سربرہان خاتون بھی تقریر کریں گی۔
اجلاس میں غزہ میں شہریوں کی مشکلات کے خاتمے اور بحران کے حل کے لیے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔