turky-urdu-logo

فرائض کی انجام دہی کے دوران حملہ کرنا نہایت ہی افسوس ناک عمل ہے،فرحتین التون

ترک کمیونیکشن ڈائریکٹر فرحتین التون نے فرانس میں ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے آذربائیجانی ٹیلی ویژن کے صحافیوں کے عملے پر حملے کی مذمت کی ۔

التون کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے ملازمین پر فرانس میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران حملہ کرنا نہایت ہی افسوس ناک عمل ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم آزادی صحافت اور اطلاعات پر اس گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یوروپ انسانی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کے معاملے میں دن بدن بلندی کھو رہا ہے۔

التون نے فرانسیسی حکام پر زور دیا کہ وہ حملے کے مرتکب افراد کی جلد شناخت کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

التون نے حملے میں زخمی ہونے والے آذربائیجانی صحافیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی اور تمام آذربائیجانی عوام کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹرینڈ نیوز ایجنسی کے مطابق، AzTV کے عملے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ احتجاج کی کوریج کر رہے تھے جو ایک فرانسیسی پولیس افسر کی جانب سے 17 سالہ ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد شروع ہوا۔

Read Previous

سعودی وزیرحج وعمرہ نے حج 2024 (1445) کے لیے ابتدائی منصوبے کا اعلان کر دیا

Read Next

آبنائے باسفورس کو یاٹس مقابلے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

Leave a Reply