Turkiya-Logo-top

شام کی صورتحال: ترک چیف آف جنرل اسٹاف کا برطانوی ہم منصب اور نیٹو کمانڈر سے ٹیلی فونک رابطہ

ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف متین گرک نے شام کی تازہ ترین صورتحال پر برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ٹونی رڈاکن اور نیٹو یورپ کے سپریم الائیڈ کمانڈر کرسٹوفر کاوولی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ترکیہ کی مسلح افواج کے بیان کے مطابق شام کی صورتحال پر ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے نیٹو قیادت اور برطانوی ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ شام میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی برادری کے تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔

اسد خاندان کے اقتدار کا خاتمہ

27 نومبر کو شمالی شام کے شہر حلب کے مغربی دیہی علاقوں میں اسد حکومت اور مخالف مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوا۔
30 نومبر کو اپوزیشن گروہوں نے حلب کے مرکز پر کنٹرول حاصل کیا اور اسی دن ادلب صوبے پر بھی مکمل قبضہ کر لیا۔
گزشتہ جمعرات، ہما شہر کے مرکز میں شدید جھڑپوں کے بعد اپوزیشن نے حکومت سے یہ علاقہ چھین لیا۔
حکمتِ عملی کے لحاظ سے اہم حمص صوبے میں بھی اپوزیشن نے متعدد علاقوں پر قبضہ کر کے دارالحکومت دمشق کی طرف پیش قدمی کی جہاں حکومت نے بغیر کسی مزاحمت کے دمشق اُن کے حوالے کر دیا۔

Read Previous

ترکیہ ایک ایسا شام دیکھنا چاہتا ہے جہاں مختلف نسلی اور مذہبی گروہ امن سے رہ سکیں: وزیرِ خارجہ حاقان فیدان

Read Next

شام ، خوشی اور درد کے آنسو

Leave a Reply