ترکیہ کا پہلا قومی طور پر تیار کردہ ٹر بو فین انجن 2023 کے آغاز تک لانچ کر دیا جائے گا۔
ٹربو فین انجن قومی طور پر تیار ہونے والا ترکیہ کا سب سے طاقت ور انجن ہوگا۔
ٹوساس انجن انڈسٹری کے سی ای او مہمت فاروق اکست نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انجن میں 6 ہزار پاونڈ فورس کا ڈرائی تھرست ہوگا جوکہ تقریبا 6 ہزار ہارس پاور کے برابر ہوگا۔
بحیرہ اسود کے صوبے سامسن میں ترکیہ کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی میلے ٹیکنوفیسٹ میں خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انجن کا ڈیزائن پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تصور کے دو سال بعد، ڈیزانینگ کا مرحلہ ختم ہو چکا ہے اور مینوفیکچرنگ کا مرحلہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہدف 2023 کی پہلی سہ ماہی میں پروڈکٹ کو لانچ کرنا ہے۔
انجن حملہ آور کشتیوں، قدرتی گیس پمپ کرنے کے لیے پائپ لائنوں، یا نئے ڈیزائن کیے گئے ترک لڑاکا ڈرون کِزل ایلما کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد کمپنی قومی لڑاکا طیارے کے لیے ایک اور انجن ڈیزائن اور تیار کرے گی۔