turky-urdu-logo

ترکیہ اس سنگین آفت پر قابو پالے گا،صدر ایردوان

صدر ایردوان، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیلوت بہیلی اور نیو ویلفئیر پارٹی کے چئیر مین فتح اربکان نے زلزلہ متاثرین، غازیوں اور شہداء کے خاندان کے ساتھ افطاری کی۔

جنوبی صوبہ کلیس میں إفطار ڈنر کے بعد  خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے زلزلہ متاثرین کو جلد از جلد نئے مکانات حوالے کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دیہاتوں میں نئے گھر عید الفطر تک تیار ہو جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں  امید ہے کہ ترکیہ اس سنگین آفت پر قابو پالے گا اور اپنے اہداف کی طرف بڑھتا رہے گا۔

6 فروری کو، 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں نے 11 ترک صوبوں – ادانا، آدیامان، دیار باقر، الازیگ، حطائے، غازیانتپ، قہرمانماراش، کلیس، ملاطیہ، عثمانیہ، اور سانلیورفا میں  50 ہزار افراد کی جانیں لیں۔

ترکیہ میں 1 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ لوگ زلزلوں سے متاثر ہوئے ہیں اور ساتھ ہی شمالی شام میں بھی زلزلوں نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

صدر ایردوان  نے 14 مئی کو ہونے والے آئندہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں حمایت کے لیے بھی کہا، اور ترکیہ کے لیے "صحیح راستے” پر چلنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا کیونکہ ملک اور دنیا "ایک نازک سنگم” کا سامنا کر رہے ہیں۔

ترکیہ 14 مئی کو اپنے صدر اور اراکین پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے بیلٹ بکس کی طرف جائیں گے۔

ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے (0500GMT) سے شروع ہوگی اور شام 5 بجے تک ختم ہوگی۔ (1400GMT)۔

اگر کسی بھی صدارتی امیدوار کو پہلے راؤنڈ میں اکثریت حاصل نہیں ہوتی ہے، تو ترکیہ کے الیکشن بورڈ نے ممکنہ رن آف کے لیے 28 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

 

Read Previous

بیرکتار اکینسی نے سپر سونک میزائل  کا کامیاب تجربہ کر لیا

Read Next

یورپ میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات عالمی رواداری کے لیے تباہ کن ہے، ترک وزیر دفاع

Leave a Reply