turky-urdu-logo

ہنگری کو قدرتی گیس کی فراہمی میں مدد کریں گے، صدر ایردوان

ترکیہ کا کہنا ہے کہ وہ ہنگری کو ٹرانس اناطولین نیچرل گیس پائپ لائن (ٹی اے این اے پی) کے ذریعے قدرتی گیس کی ترسیل میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدر ایردوان نے ، دارالحکومت انقرہ  میں صدارتی سوشل کمپلیکس میں، ہنگری کی صدر کاتالین نوواک کے ساتھ  ملاقات کی۔

ایردوان اور نوواک  نے دو طرفہ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ نوواک، 6 فروری کے زلزلے کے بعد ہنگری کے ترکیہ کے ساتھ اظہارِ تعاون و یکجہتی   اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت کے لئے انقرہ کے دورے پر ہیں۔ ہم زلزلہ زدگان کے لئے فراہم کردہ امداد پر ہنگری کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں نے ترکیہ کے 11 صوبوں — ادانا، آدیامان،دیار باقر، ایلازیگ، حطائے، غازینتپ، قہرمانماراش، کلیس، ملاطیا، عثمانیہ اور سانلیورفا کو متاثر کیا، جس میں  50 ہزار سے زائد افراد کی جانیں گئی۔

ترکیہ میں 1 کروڑ 40 لاکھ لوگ زلزلوں سے متاثر ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ شمالی شام میں بہت سے لوگ ان زلزلوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

انکا کہنا تھ کہ ہم نے آج ہونے والی ملاقاتوں مین ترکیہ ہنگری تعلقات کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ  دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تجارتی، فوجی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات بھی ایجنڈے میں شامل تھے، جس کے دوران انہوں نے زلزلے کی فوٹیج دیکھی۔

انہوں نے بہتر اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی مشترکہ خواہش کا بھی توثیق کیا، صدرنے کہا کہ دونوں ممالک نے دسمبر میں ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں اپنی اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا چھٹا اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم 2024 کو مشترکہ تعلقات کے سال کے طور پر منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور ہنگری کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

ایردوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور نوواک نے دفاعی صنعت میں نیٹو کے دو اتحادیوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ہنگری ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات میں مثبت ایجنڈے میں پیش رفت کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔

اپنی طرف سے، صدر نوواک نے بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام میں ترکیہ کے کردار کو سراہا اور روس اور یوکرین کے درمیان فوری جنگ بندی پر زور دیا۔

نوواک نے غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے میں ترکیہ کے کردار کو بھی یاد کرتے ہوئے کہا کہ ملک اسے روکنے میں "کلیدی” ہے۔

نیٹو کے بارے میں، نوواک نے کہا کہ ان کا ملک اتحاد کی توسیع کا حامی ہے اور اس سمت میں اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ہنگری کی پارلیمنٹ کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کے لیے فن لینڈ کی بولی کی حالیہ منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، نوواک نے کہا کہ ہنگری میں فن لینڈ (اتحاد) میں شمولیت کے حوالے سے ایک مثبت فیصلہ کیا گیا ہے، اور سویڈن کے الحاق کا معاملہ ایجنڈے میں ہے اور اس پر بات چیت جاری ہے۔

Read Previous

کینیڈین فٹبالرز نے زلزلہ زدگان کے لیے 18000 ڈالر جمع کر لیے

Read Next

آق قویو پاور پلانٹ ہماری بجلی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ہوگا، صدر ایردوان

Leave a Reply