ترک سپر لیگ کلبز کے دو کینیڈین فٹ بالرز نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے تقریباً اٹھارہ ہزار امریکہ ڈالرز جمع کیے۔ انہوں نے گزشتہ میچ میں 17 ہزار امریکی ڈالر کینیڈین ریڈ کراس کو عطیہ کر دیے تھے۔ جبکہ ریڈ کراس کی سائٹ پر اب تک مجموعی طور پر 18 ہزار سے زائد امریکی ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔ جب کہ لوگ اب بھی اس سائٹ پر زلزلہ متاثرین کے لیے رقم عطیہ کر رہے ہیں ۔
کینیڈین فٹ بالر ہچنسن 2013 سے استنبول کلب کے لیے کھیل رہے ہیں۔ جبکہ دوسرے فٹ بالر سیمول حالیہ زلزلے سے بال بال بچے تھے۔
خیال رہے کہ 6 فروری کو جنوبی ترکیہ میں 7.7 اور 7.6 کے دو ہولناک زلزلوں سے قہرانماراش ، آدیامان، ادانا،، حطائے، کلیس، ملاطیا، عثمانیہ، غازی انتیپ، عثمانیہ ، سانیلورفا ، دیارباقر ، ایلازگ شدید متاثر ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر 50 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 14 ملین افراد اس زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں
