turky-urdu-logo

ازبک صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرے گا،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے جمعرات کو کہا کہ ازبک صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرے گا۔

صدر ایردوان نے شوکت مرزیوئیف کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ اہم دورہ، جو ہمارے لیے بہت معنی رکھتا ہے دونوں ممالک کے درمیان  تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔

ترک صدر نے کہا کہ وہ ترکیہ-ازبکستان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے تیسرے اجلاس کے لیے مرزییوئیف اور ان کے وفد سے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ کامیاب رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم  نے تجارت، زراعت، نقل و حمل، توانائی، ثقافت، تعلیم اور دفاعی صنعت میں اٹھائے جانے والے ٹھوس اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، اور کونسل کے اجلاس کے ایک حصے کے طور پر معاہدوں پر دستخط کیے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو متنوع بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ازبکستان میں ترکیہ کی سرمایہ کاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

ہم اپنے کاروباری افراد کو ازبکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے اور ایسے تعلقات قائم کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے جو ہماری شراکت داری کو مضبوط بنائیں گے۔

انہوں نے جلد از جلد 5 بلین ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف تک پہنچنے کی امید ظاہر کی۔

 

 

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ کے ماحولیاتی میلے کا انقرہ میں آغاز

Read Next

یونیورسٹی آف گریناڈا نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معطل کر دیے

Leave a Reply