turky-urdu-logo

عالمی مشکلات اور تنازعات لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کرتے ہے :ترک وزیر خارجہ  چاوش اولو

امریکہ میں اقوام متحدہ  کے زیر اہتمام  عالمی مائیگریشن  ڈائیلاگ اجلاس منعقد کیا گیا  جس کا مقصد  بین الاقوامی سطح پر نقل مکانی   اور خوراک کے مسائل پر غور کرنا تھا ۔ ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے  اجلاس میں خطاب کرتےہوئے کہا کہ عالمی چیلنجز اور تنازعات مایوس لوگوں  کو  نقل مکانی کرنے  پر مجبور کررہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  روس اور یوکرین میں جاری جنگ سے عالمی سطح پر اناج کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے   ۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے اقوام متحدہ کے ہمراہ  بحیرہ اسود اناج معاہدہ  شروع کیا جس کا مقصد  غریب ممالک میں اناج کی ترسیل کرنا ہے تاکہ  خوراک کے بحران کو کم کیا جا سکے ۔ اور ترکیہ  خوراک کی رسائی کی کوششوں کو جاری رکھیے گا

انہوں نے کہا کہ  بلند شرح سود اور افراط زر بھی قوموں کو فنڈز اور قرضوں تک رسائی  سے روکے ہوئے ہے  اور یہ مسئلہ بھی غور طلب ہے۔انہوں نے کہا کہ  ترکیہ اپنی مجموعی مقامی  پیداوار کے مقابلے ترقیاتی امداد دینے والے دنیا کے تین سرفہرست عطیہ دہندگان میں سے ایک ہے، وزیر خارجہ چاووش اولو نے زور دیا کہ وہ ضرورت مند کمیونٹی تک  امداد پہنچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

چاووش اولو نے کہا کہ ایک مرکز کے طور پر ترکیہ کا ابھرتا ہوا کردار ہمارے خطے اور اس سے باہر توانائی کے استحکام میں معاون ہے

Read Previous

ترکیہ ماحولیاتی مسائل کے حل کا حصہ بننے کے لیے پرعزم ہیں ، امینہ ایردوان

Read Next

خاتون اول امینہ ایردوان کا اقوام متحدہ میں ترکیہ زلزلہ کی یادگار دیوار کا دورہ

Leave a Reply