
ترک صدر ایردوان نےسکاریہ گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کے لئے سمندر میں بچھائی جانے والی پہلی گیس پائپ لائن کا افتتاح کر دیا
صدر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 10 ملین کیوبک فیٹ گیس بحیرہ اسود سے نکال کر گھریلو استعمال کے لئے فراہم کی جائےگی
صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سکاریہ گیس فیلڈ میں قدرتی گیس کی پیداوار 2026 میں اپنے عروج کو پہنچ جائے گی
پہلی گیس کی ترسیل 150 کلو میٹر طویل (93 میل) زیر سمندر پائپ لائن کے ذریعے کی جائے گی یہ پائپ لائن سمندر سے ہوتے ہوئے زمینی راستے سے قومی گیس گرڈ سے منسلک کی جائے گی۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی توانائی کو "علاقائی تعاون کے ذریعے کے طور پر دیکھتا ہے، نہ کہ تناؤ اور تنازعہ کا سبب سمجھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اپنی جدوجہد کو کثیر جہتی انداز میں جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم ترکیہ کو قدرتی گیس کی فراہمی کے مسائل سے مکمل طور پر آزاد نہ کروا لیں ۔
صدر نے ترکیہ کے چوتھے ڈرلنگ جہاز کے نام کا بھی اعلان کیا جو کہ سلطنت عثمانیہ کے سلطان عبدالحمید حان کی یاد میں رکھا گیا ۔
واضح رہےگذشتہ سال سکاریہ گیس فیلڈ سے 240 ارب کیوبک فیٹ گیس کےذخائر دریافت ہوئے تھے