ترک ڈرون کمپنی بائیکار جنگی ڈرون بیرکتار ٹی بی 2 رومانیہ کو برآمد کرے گا۔ ترک ڈرون کمپنی بائیکار کے سی ای او حلوک بیرکتار نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکیہ اپنے دیرینہ دوست رومانیہ کو جنگی ڈرون فروخت کرے گا انہوں اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ترکیہ کے ساتھ دیرینہ اور دو طرفہ اعتماد کی بنیاد پر قائم روابط کا حامل ملک رومانیہ بھی ‘بیرکتارٹی بی۔2 ‘ کی خریداری کرنے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ترک جنگی ڈرون رومانیہ آذربائیجان سمیت 28 ممالک میں برآمد کیا جائے گا۔ ترکیہ 2 یورپی یونین کے رکن ممالک اور نیٹو کے 3 رکن ممالک جنگی ڈرون فراہم کرے گا اور ترکیہ کو اس پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ رومانیہ میں حالیہ برآمدات کے ساتھ دونوں ممالک کے باہمی روابط میں مزید تقویت حاصل ہو گی اور ہم مشترکہ مستقبل کی خاطر مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے
