turky-urdu-logo

ترکیہ فن لینڈ کی نیٹو بولی پر اپنا کردار ادا کرئے گا، صدر ایردوان

فن لینڈ کی نیٹو بولی پرصدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اپنے فن لینڈ کے ہم منصب ساؤلی نینیستو کے ساتھ آئندہ بات چیت کے بعد  اس بات پر غور و فکر کرئے گا۔

صدر ایردوان  نے پارلیمنٹ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (اے کے) پارٹی کے گروپ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی عمل ہو، ہم اس عمل کو چلائیں گے۔ ہم اپنے حصے کا کام کریں گے۔ ہم اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

جمعہ کو استنبول میں فن لینڈ کے صدر نینیستو سے ملاقات کے بعد ایردوان نے کہا کہ ہم صدر سے ملاقات کریں گے اور جو وعدہ ہم نے کیا ہے اسے پورا کریں گے۔

ترکیہ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کو بتایا کہ نینیستو 16-17 مارچ کو ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

صدر ایردوان اور نینیستو دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور تعاون کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان کے مطابق، وہ گزشتہ سال نیٹو میڈرڈ سربراہی اجلاس، فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی بولی، ترکیہ-یورپی یونین تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

گزشتہ جون میں ترکیہ، فن لینڈ اور سویڈن نے میڈرڈ میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں انقرہ کے جائز سیکورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے، جس سے اتحاد میں ان کی حتمی رکنیت کی راہ ہموار ہوئی۔

یادداشت میں ترکیہ کے خدشات کو دور کیا گیا ہے، بشمول ہتھیاروں کی برآمدات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ۔

صرف ہنگری اور ترکیہ نے ابھی تک نیٹو میں شمولیت کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کی درخواستوں کی توثیق نہیں کی ہے۔

Read Previous

ہماری قوم نے تاریخی تباہی کا سامنا تاریخی یکجہتی سے کیا،صدر ایردوان

Read Next

قدرتی آفات کے خلاف جدوجہد میں پاکستان ترکیہ کے شانہ بشانہ، 8 ویں کھیپ بھی روانہ کر دی گئی

Leave a Reply