Turkiya-Logo-top

ہماری قوم نے تاریخی تباہی کا سامنا تاریخی یکجہتی سے کیا،صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین رجب طیب ایردووان نے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی  میں پارٹی کی گروپ میٹنگ سے خطاب کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ترکیہ نے 6 فروری کو ہولناک زلزلے کا مقابلہ کیا۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ملک سخت سردی کی حالت میں زلزلوں کی لپیٹ میں آیا تھا مگر اسکے باوجود ہم بطور ریاست اور قوم، تباہی اور سردیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات پر قابو پاتے ہوئےتباہی کی اطلاع ملتے ہی زلزلہ زدہ علاقے میں پہنچ گئے۔

ہمارے وزراء تباہی کے چند گھنٹوں بعدزلزلہ زدہ صوبوں میں پہنچ گئے اور کاموں کو مربوط کرنا شروع کر دیا۔

ہم نے اپنے گورنرز اور دوسرے صوبوں کے ضلعی گورنروں اور سائٹ پر کام کرنے والے یونٹس کے اہلکاروں کے ساتھ خطے میں مقامی صلاحیت کی حمایت کی۔

ہم نے اپنے 1 کروڑ 30 لاکھ  شہریوں کی خوراک اور رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک تیز رفتار اور موثر تنظیم  کےتحت کام کیا ہے۔

جب تک ہم اس آفت پر  مکمل طور پر قابو نہیں پا لیتے تب تک ہم سکون سےنہیں بیٹھیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری قوم نے تاریخی تباہی کا سامنا تاریخی یکجہتی سے کیا۔

 

Read Previous

زلزلہ زدہ علاقوں میں اب تک چار لاکھ سے زائدخیمے لگا دئیے گئے ہیں ، فواد اوکتے

Read Next

ترکیہ فن لینڈ کی نیٹو بولی پر اپنا کردار ادا کرئے گا، صدر ایردوان

Leave a Reply