
ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے سامنے ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک کہ ہم اپنی جنوبی سرحدوں کو 30 کلومیٹر گہرے کوریڈور سے محفوظ نہیں کر لیتے۔
صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار ملاز گرت فتح کی 951 ویں سالگرہ کے موقع پر بتلیس کے احلات میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے موقع پر کیا۔
ایردوان نے ملازگرت فتح کی 951 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم سلجوق ریاست کے حکمران، الپرسلان کی یاد تازہ کی، جنہوں نے اناطولیہ کے دروازے ترکوں کے لیے کھولے تھے۔
اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارے نوجوان احلات اور ملازگرت کو بڑی اہمیت دیتے ہیں جس سے ایک عظیم اور طاقتور ترکیہ کے مستقبل پر ہمارا اعتماد بڑھتا ہے اور 2053 کے وژن کے لیے ہماری امید بڑھ جاتی ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ احلات اور ملازگرت اپنے ماضی، حال اور مستقبل کے ساتھ ترکیہ کا حصہ ہیں؛ یہ ہمارے عروج کی مہر ہے جو ہمارے دوستوں کو اعتماد اور دشمنوں کو خوف میں مبتلا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "میں دنیا کے سامنے ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں کہ ہماری جدوجہد اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک کہ ہم اپنی جنوبی سرحدوں کو 30 کلومیٹر گہرے کوریڈور سے محفوظ نہیں ہو جاتے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم اپنے ملک کی سلامتی کی ترجیحات اور اپنی منصوبہ بندی کے مطابق کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ ہم ایک رات اچانک (شام کے شمال میں) آ سکتے ہیں۔ ہم کہیں کاروائی کرسکتے ہیں۔