turky-urdu-logo

اسرائیل کے اقدامات کے باوجود فتح فلسطینیوں کی ہوگی،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ  صیہونی نیٹ ورک کے دباؤ کے باوجود، ترکیہ ہر پلیٹ فارم پر انصاف، امن اور سچائی کی وکالت جاری رکھے گا۔

صدر ایردون نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ صہیونی نیٹ ورک کے تمام تر دباؤ کے باوجود ہم ہر پلیٹ فارم پر انصاف، حقوق اور امن کی وکالت کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم سچ بولنے سے ہرگز نہیں ہچکچاتے۔

صدر ایردوان نے عید الضحی کو غزہ کے لوگوں کے نام کر دیا۔

اسرائیل نے گزشتہ اکتوبر سے اب تک 37,000 سے زیادہ فلسطینیوں کو ناکہ بندی کے علاقے میں قتل کیا ہے، 2.3 ملین لوگوں میں سے زیادہ تر کو اپنے گھروں سے نکالنے پر مجبور کیا ہے اور قحط کے حالات پیدا کیے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات کے باوجود فتح فلسطینیوں کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے قاتل اسرائیل اور اس کے حامیوں کی تمام بربریت کے باوجود امید ہے کہ فتح فلسطینی عوام کی ہوگی۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ متحدہ عرب امارات کے صدور نے اٹلی میں ملاقات، غزہ میں ‘نسل کشی کی پالیسیوں’ پر تبادلہ خیال

Read Next

ترکیہ میں سفیر پاکستان کی جانب سے عید ملن کی تقریب کا اہتمام

Leave a Reply