turky-urdu-logo

ترکیہ:غزہ کے لیے امدادی بحری جہاز مصر پہنچ گیا

ترکیہ کا غزہ کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ترکیہ کی جانب سے غزہ کے لیے ازمیر سے امدادی بحری جہاز مصر کی العریش بندرگاہ پر پہنچ گیا جس میں آپریشن تھیٹر،انتہائی نگہداشت کے یونٹ، سخت موسمی حالات کے خلاف قوت مدافعت کے حامل فیلڈ ہسپتال کی سہولت بھی موجود ہے۔

امداد میں انفلٹیبل فیلڈ ہسپتال، ادویات اور استعمال کی اشیا بھی بھیجی گئیں ہیں۔

متعلقہ سامان سے لیس20 ایمبولنس اور جنریٹرز بھی اس سامان میں شامل ہیں۔

ترک وزیر صحت فخرالدین قوجا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مصری بندرگاہ پہنچنے والے جہاز کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ امداد مصر کے ساتھ مشترکہ تعاون کے ذریعے غزہ کے مکینوں تک پہنچائی جائے گی۔

Read Previous

خطے میں امن کے قیام اور غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے سفارت کاری کا استعمال جاری رکیں گے،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ اور قطر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

Leave a Reply