turky-urdu-logo

ترکیہ ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف کھڑا ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے  ہنوکہ کے موقع پر کہا کہ ترکیہ ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف کھڑا ہے۔

رواداری کی تفہیم، جو زبان، عقیدہ اور نسل کی بنیاد پر ہر قسم کے امتیاز کو مسترد کرتی ہے، ہماری گہری جڑوں والی تاریخ اور تہذیب کی طرف سے ہمارے لیے چھوڑی گئی سب سے قیمتی میراثوں میں سے ایک ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ آج جب دنیا کے مختلف حصوں میں مختلف عقائد اور شناختوں کے حوالے سے عدم برداشت بڑھ رہی ہے، ہم ہر قسم کے امتیاز کے خلاف کھڑے ہو کر ان اقدار کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام شہریوں کو اپنے عقائد پر عمل کرنے کی آزادی ترکیہ ہمیشہ ایسے ہی دیتا رہے گا۔

 

Read Previous

ترک وزیر خارجہ کا دورہ آذربائیجان

Read Next

استنبول میں ترکیہ پاکستان تعلقات سمپوزیم اور پینٹنگ نمائش

Leave a Reply