
یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اینڈ ترکش کلچرل سنٹر لاہورنے باکیلر میونسپلٹی، استنبول یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی اور سیالکوٹ جی سی ویمن یونیورسٹی کے اشتراک سے بین الاقوامی ترکیہ پاکستان تعلقات سمپوزیم اور پینٹنگ ایگزیبیشن کی افتتاحی تقریب باکیلر میونسپلٹی میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر، باکیلر میونسپلٹی کے میئر عبداللہ اوزدیمر، انقرہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور علمی تبادلے کو فروغ دینے والے پلیٹ فارم کا آغاز ہوا۔