turky-urdu-logo

غزہ سے لوگوں کے انخلاءکی خبریں جھوٹی ہیں، ترکیہ نے واضح کر دیا

ترک ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کے ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے والے مرکز نےبدھ کے روز اس دعوے کی تردید کی ہے کہ ترکیہ کو 750,000 غزہ کے باشندوں کے انخلاء کے بدلے میں درکار غیر ملکی کرنسی فراہم کی جائے گی ۔

دعوے کے مطابق امریکہ اور اسرائیل خلیجی ممالک، مصر اور ترکیہ کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، تاکہ غزہ کے لوگوں کو تنازعہ کو روکنے کے بدلے میں نکالا جا سکے۔

ترکیہ کو انخلا کے بدلے میں اسے درکار غیر ملکی کرنسی فراہم کی جائے گی۔

ترکیہ کا کہنا تھا کہ اس بات میں ہرگز کوئی سچائی نہیں ہے۔

ترکیہ جمہوریہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کو فوری طور پر روکنے، شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ اور غزہ کو انسانی امداد کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترکیہ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے فیک نیوز کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

Read Previous

How to obtain a Wedding License

Read Next

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش

Leave a Reply