turky-urdu-logo

دو ملک ایک ملت: IDEF 23 استنبول میں ترکیہ پاکستان دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کا مظہر

پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سیکرٹری ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان کی قیادت میں  استنبول میں IDEF’23 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

وفد میں سیکرٹری ڈیفنس پروڈکشن لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، سی جی ایس لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید، لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز اور ترکیہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شامل تھے۔

IDEF’23 میں پاکستان کی نمائندگی ترکیہ اور پاکستان کے درمیان قریبی دفاعی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتی ہے۔

تقریب کے دوران، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید، لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز، اور سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کا  پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

پاکستانی وفد نے دفاع میں ترکیہ کی شاندار کامیابیوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے مضبوط دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

IDEF’23 اقوامِ عالم کے لیے دفاعی شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اپنی جدید ترین دفاعی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

پاکستان کے اعلیٰ عہدے داروں کی شرکت بامعنی دفاعی تعاون کو فروغ دینے میں تقریب کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

پاکستانی وفد کے دورے کو مثبت ریسپانس ملا ہے اور توقع ہے کہ اس سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعلقات اور تزویراتی شراکت داری کو مزید موثر بنانے میں مدد ملے گی۔

Read Previous

وزیر خارجہ حاکان فیدان کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

Read Next

Latina Females Getting Married

Leave a Reply