ozIstanbul

تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری ترکیہ کے روشن مستقبل کی دلیل ہے، صدر ایردوان

تعلیمی سال 2022-2021 کے نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان  کا کہنا تھا کہ ” ترکیہ کے روشن مستقبل کے لیے ہماری امیدیں مضبوط ہو رہی ہیں۔ کیونکہ مستقبل  کے معمار، اساتذہ اور فنکار آپ  لوگ ہیں ”

ہم نے تعلیم کے معیار کو بڑھانے اور مساوی مواقع فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ تعلیم کو  معیشت  میں بڑا حصہ دیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم پر خرچ ہونے والی ہر ایک پائی ترکیہ  کے  بہتر مستقبل میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

ہر تعلیمی سال کے اختتام پر ہم وسیع النظر، باشعور، مہذب اور با اخلاق نسل کو دیکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں جیسے آج کر رہے ہیں ۔

صدر کا کہنا تھا  کہ اپنے اردگرد موجود مواقعوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے طریقے تلاش کریں۔اس مقصد کے لیے ہماری وزارت تعلیم نے آپ کے لیے ایک بہت اہم منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس سال ہم اپنے طلباء کے لیے سمر اسکول کھول رہے ہیں۔

ہم چاہیں گے کہ آپ لوگ ان چھٹیوں میں سمر اسکولز کی بدولت ریاضی، سائنس اور آرٹ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو مزیر بہتر کریں یا کوئی غیر ملکی زبان سکھیں ۔

انہوں نے بچوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیارے بچوں یاد رکھو کہ چھٹیاں  آرام کے ساتھ ساتھ نئی چیزیں سیکھنے کا موقع ہے۔ چھٹیوں میں  کھیل کود سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے ساتھ ،کتابوں، مطالعہ اور تحقیق کو مت بھولیں ۔

پچھلا پڑھیں

چین کے بعد امریکہ کی بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیابات کی مذمت

اگلا پڑھیں

چین نے اپنا جدید ترین بحری جہاز متعارف کروا دیا

تبصرہ شامل کریں