turky-urdu-logo

ترکیہ فن لینڈ کی نیٹو بولی کا مختلف طریقے سے جواب دے سکتا ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا تھا کہ جب ہم فن لینڈ کے بارے میں مختلف پیغام دیں گے تو سویڈن  حیران ہو جائے گا۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار بلیجیک میں نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے عمل پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ ہم نے (سویڈن سے) کہا کہ  ہم نے آپ کو 120  دہشت گردوں کی فہرست  فراہم کی ہے اور ‘آپ ان دہشت گردوں کو ہمیں واپس کر دیں گے تاکہ آپ نیٹو میں شامل ہو سکیں۔ اگر آپ ان دہشت گردوں کو ہمارے حوالے نہیں کرتے تو ہم پھر آپ کی نیٹو  کی رکنیت کی حمایت نہیں  کریں گے۔

انہوں نے اس روز  ہم سے کیے گئے وعدے کی پاسداری کرنے کو قبول کرلیا لیکن بعد میں مختلف حیلے بہانے بنائے جانے لگے۔

جسکے بعد  اگر ہمیں ضروری لگا  ہم تو فن لینڈ کے بارے میں ایک مختلف پیغام دے سکتے ہیں۔ جب ہم فن لینڈ کے بارے میں مختلف پیغام دیں گے تو سویڈن حیران رہ جائے گا۔ لیکن فن لینڈ  کو بھی ایسی غلطی کبھی  نہیں کرنی چاہیے۔

روس اور ترکیہ کے تعلقات  کا ذکر  کرتے ہوئے صدر  ایردوان نے کہا کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں باہمی احترام  موجود ہے۔  صدر پیوٹن کے ساتھ میرے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔  اگرچہ   شام کی صورتِ حال کی وجہ سے  اب تک کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوسکی ہے لیکن  اب  روس ، شام اور ترکیہ تینوں نے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ہم اس میں ایران کو بھی شامل کر سکتے ہیں،ہم اپنے مذاکرات  میں  خطے میں امن کے قیام   کے بارے میں بات چیت کریں گےہمارا مقصد  علاقے میں امن قائم کرنا ہے  اور خطے   میں مشکلات دور کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں ہم نتائج حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Read Previous

اسپیکر اسمبلی مصطفی شنتوپ کی پاکستانی وفد سے ملاقات

Read Next

ہم نے گزشتہ 20 سالوں میں خدمات اور منصوبوں کی سیاست کی ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply