ozIstanbul

ترکی، قازقستان تجارتی حجم 10 ارب ڈالرتک بڑھائیں گے، صدر ایردوان

ترکی اور قازقستان کے صدور اور وفود کی ملاقاتوں میں تجارت، نقل و حمل، دفاع، انٹیلی جنس اور زراعت جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم نے پانج ارب ڈالر کےہدف کو تیزی سے عبور کرلیا ہے ، اب امید ہےکہ اسے دس ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔
یہ اعلان صدر ایردوان اور قازقستان کے صدر قاسم جومرات کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا ۔انہو ں نے کہا کے ترکی کے دورے پر آئے تاجروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات خاص طور پر فائدہ مند رہی ہے۔
دونوں ممالک کے صدور نے روس اور یوکرین تنازعہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران صدر ایردوان نے کہا کہ خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی بنیاد پر مسئلے کے پر امن حل کے بارے میں ہمارے ایک جیسے خیالات ہیں۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ ، اقتصادی تعاون تنظیم اور ترک ریاستوں کی تنظیم جیسے پلیٹ فارمز پر اپنی یکجہتی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ قازقستان کے صدر کے دورہ ترکی کے دوران ایک درجن سے زائد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
قازق صدر قاسم نے کہا کہ ترکی وسطیٰ ایشیائی ممالک کیلئے اہم تزویراتی شراکت دار ہے۔

پچھلا پڑھیں

سرائیلی فوج کی بربریت، الجزیرہ کی خاتون صحافی کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا

اگلا پڑھیں

پاکستان: انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تبصرہ شامل کریں