ترک صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور اٹلی دفاعی صنعت میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈریگی کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینا باہمی مفادات کے لیے ہے اور دونوں ممالک اس بارے میں پر عزم ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ انقرہ اور روم SAMP/T ایئر ڈیفنس سسٹم کے منصوبے پر جلدی ہی معاہدے پر دستخط کرنے کو تیار ہیں۔
نیوز کانفرنس سے پہلے، ترکیہ اور اٹلی نے دفاع، تجارت، سفارت کاری اور ترقی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے نو معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔
صدر ایردوان نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خطے میں ہونے والی پیش رفت نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ترکیہ یورپی یونین کے لیے بہت سے شعبوں میں اہم ہے۔
