turky-urdu-logo

میڈیٹرینئن گیمز میں ترک والی بال ٹیم کی دوسری پوزیشن

الجزائر میں جاری میڈیٹرینئن گیمز ترک ویمن والی بال ٹیم کا مقابلہ  اٹلی کی ٹیم سے  ہوا۔

ترک ٹیم گروپ میچ میں میں 3۔1 سے شکست کے بعد اٹلی کے ساتھ فائنل  میں مد مقابل آئی۔ میچ کے  پہلے سیٹ  کو  اٹلی  نے 26۔24 کے اسکور سے  اپنے نام کر لیا۔  دوسرے سیٹ میں بھی ترک ٹیم   اپنی برتری قائم نہ کر سکی۔

تیسرے سیٹ میں میچ میں واپسی کے باوجود  چوتھا سیٹ  اٹلی نے  جیتتے ہوئے  گولڈ میڈل   حاصل کر لیا، جبکہ ترک قومی ٹیم دوسرے نمبر پر آئی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ میڈیٹرین گیمز میں اٹلی 159میڈلز کے ساتھ پہلی جبکہ ترکیہ 108میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے  جبکہ میزبان ملک الجزائر59میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے

Read Previous

کروز کے ذریعے 7 ہزار غیر ملکی سیاحوں کی ترکیہ میں آمد

Read Next

ترکیہ اور اٹلی دفاعی صنعت میں تعاون کو مزید گہرا کرے گا، صدر ایردوان

Leave a Reply