Turkiya-Logo-top

ترکی ایک اہم علاقائی طاقت ہے، روس

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ترکی اور روس کے تعلقات کو سراہاتے ہوئے کہا ہےکہ ترکی ایک اہم علاقائی طاقت ہے اور وہ نیٹو کے تمام رکن ممالک میں سب سے زیادہ ذمہ دار ملک ہے۔
پیسکوف نے بیلاروسک ے سرکاری ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں روس اوریوکرین کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذکرات اور ان میں ترکی کے کردار پر بات چیت کی ۔
اس دوران انہوں نے ترک صدررجب طیب اردوان کو ایک عظیم مدبر اور مضبوط سیاسی رہنما قرار دیتے وہئے کہا کہہمارے ترکی کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔
انہوںنے ترکی کے روس پر پابندیوں کے حوالے سے حالیہ موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسکی بہت زیادہ اقتصادی اہمیت ہے۔

Read Previous

ترکی: افغانستان کی ہر قسم کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے، پھلوں کے 20 ہزار پودے بھجوا دیے

Read Next

روس نے امریکہ وبرطانیہ سمیت غیر دوست ممالک پرویزہ پابندیاں عائد کردیں

Leave a Reply