
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکیہ ایک خودمختار ملک ہے جو کسی کے نقش قدم پر نہیں چلتا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع انطالیہ کی تحصیل دوشیم آلتی میں افطار پروگرام میں کے دوران کیا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم ایک طاقتور حکومت اور ملت ہیں۔ اس مشکل سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے۔
چاوش اوغلو کا کہنا ہے کہ دنیا کی متعدد جنگیں ترکیہ سے قریبی علاقوں میں ہو رہی ہیں اور ترکیہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنگوں اور بحرانوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ترکیہ کا استحکام نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر شعبے میں اپنے ملک کو آگے رکھیں گے۔ ہم دوسروں کےسیاسی کھیلوں میں آنے والے یا پھر دوسروں کے مطابق فیصلے کرنے والے نہیں ہیں۔
ہم اپنا مذاکراتی میز خود ترتیب دیتے ہیں اور اپنے مفادات کے منافی مذاکرات کو ختم کرنے کے قائل ہیں