Turkiya-Logo-top

پاکستانی خاتون کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کر دی

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

نائلہ کیانی نے 8 ہزار 91  میٹر اونچی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا کو سر کر لیا،وہ اس چوٹی کو سر کرنے والی  پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

نائلہ کیانی پیر کی صبح ماؤنٹ انا پورنا کے ٹاپ پر پہنچیں،انہوں نے  پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف کے ساتھ ہی انا پورنا کو سمٹ کیا۔

6 رکنی ٹیم میں دو پاکستانی کوہ پیماؤں  کے ساتھ بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔

نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ ایوریسٹ اور لوٹسے بھی سر کریں گی۔

واضح رہے کہ نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، وہ اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرچکی ہیں۔

اسی طرح پاکستان کے ایک اور کوہ پیما شہروز کاشف بھی ماؤنٹ اناپورنا سر کرنے والے پاکستان کے پہلے پاکستانی نوجوان ہیں۔

21 سالہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیما بن گئے ہیں۔

شہروز کو 8 ہزار 849 میٹر بلند دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ اور 8 ہزار 611 میٹر بلند کے ٹو سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اس کے علاوہ وہ لوٹسے، مکالو، مناسلو، براڈ چوٹی، نانگا پربت، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی سرکرچکے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے پہلی مرتبہ 11 سال کی عمر میں چوٹی سر کی تھی جب انہوں نے 3 ہزار 885 میٹر بلند مکڑا چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Read Previous

ترکیہ ایک خود مختار ملک ہے،وزیر خارجہ

Read Next

ترکیہ عالمی مارکیٹ میں ایک تجارتی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply