Turkiya-Logo-top

ترکیہ غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین اسرائیل تنازعہ کے دو ریاستی حل کا حامی ہے،وزیر خارجہ حاقان فیدان

ترک وزیر خارجہ حاقا فیدان کا کہنا ہے کہ ترکیہ غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین اسرائیل تنازعہ کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

حاقان  فیدان نے ترک پارلیمنٹ میں کہا کہ سب سے پہلے، ہم جنگ بندی کو یقینی بنانے ،انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کو روکنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دو ریاستی حل سے ہی پائیدار امن و سلامتی قائم ہو سکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے سے پہلے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

ایک خود مختار فلسطینی ریاست جلد از جلد قائم کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے غیر معمولی مشترکہ سربراہی اجلاس کے نتیجے میں قائم ہونے والے غزہ رابطہ گروپ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی اقدامات میں مشغول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ گروپ نے اسلامی ممالک کو اس قابل بنایا کہ وہ مشترکہ موقف اختیار کرتے ہوئے مشترکہ طور پر سفارتی اقدامات کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ گروپ کی کوششوں کے نتیجے میں بین الاقوامی برادری کو موقف اختیار کرنے پر مجبور کیا گیا۔

12 دسمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں، ہنگامی انسانی بنیادوں پر جنگ بندی سے متعلق ایک مسودہ قرارداد کو 153 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

Read Previous

ترک قونصلیٹ، پنجاب یونیورسٹی اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے عاکف و اقبال کانفرنس کا انعقاد

Read Next

فلسطین:تاریخ کا سفر-1

Leave a Reply