turky-urdu-logo

خاتون اول کی ترکیہ میں یوکرینی یتیم بچوں سے ملاقات

ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے انقرہ میں قائم یوکرینی یتیم بچوں کے گھر” لو ہوم” کا دورہ کیا ۔ خاتون اول نےلو ہوم میں موجود اشیا کا معائنہ کیا اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے ایک ایک بچے سے انفرادی طور پر ملاقات بھی کی ۔ بچوں نے امینہ ایردوان کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ بھی لیا.


ترک خاتون اول کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ اور اس کی تباہ کاریوں سے یوکرینی بچے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان بچوں کے زخم کی مرہم بنیں اور انہیں وہی پیار محبت دیا جائے جیسے ان کے والدین انہیں دیا کرتے تھے
انہوں نے کہا کہ میں نے یوکرینی بچوں کو یہاں پر سکون دیکھا ہے ۔ یوکرینی وزارت کے اہلکار اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے ان کے ساتھ ہیں ۔ ۔ جب تک یوکرین اور روس کے درمیان جاری کشیدگی ختم نہیں ہو تی یہ بچے یہیں رہے گے ۔


فروری سے جاری یوکرین میں جنگ کے بعد یوکرینی خاتون اول اولینا زیلنسکی اور ترک خاتون اول کی کوششوں کی بدولت سینکڑوں بچے اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کو ترکیہ لایا گیا ہے ۔ ترک وزارت خاندانی اور سماجی خدمات انہیں پناہ گاہیں سمیت سماجی اور نفسیاتی مدد فراہم کر رہا ہے۔
امینہ ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ جنگ جلد از جلد ختم ہو جائے اور ہر کوئی بحفاظت اپنے گھر کو لوٹ جائے ۔
خاتون اول نے یوکرینی خاتون اول کو یہاں پر موجود بچے خیریت سے ہیں اور ہم نے جو وعدہ کیا تھا اس پر قائم ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے خاتمے اور امن کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کرنا ضروری ہے۔

Read Previous

ترک-پاک سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر شجر کاری

Read Next

ترک اور امریکی دفاعی سربراہان نے دفاعی ،سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

Leave a Reply