Turkiya-Logo-top

سموگ سے بچاؤ کے لیے ترکیہ نے 50،000 این -95 ماسک پاکستان کو عطیہ کیے

ترکیہ کے آفات اور ہنگامی حالات کے انتظامی ادارے کی جانب سے 50،000 این-95 ماسکس پاکستانی عوام کو عطیہ کر دیے گئے۔ یہ ماسک ترکیہ کی قومی ائیر لائن "ترکش ائیر لائن” کا طیارہ لے کر آیا۔

پاکستانی حکام کی جانب سے ترکیہ کے اِس بے مثال تحفے اور بروقت مدد کو سراہا گیا۔ سموگ سے بچاؤ کے لیے ترکیہ کا یہ اقدام پاکستان اور ترکیہ کے قریبی دوستانہ تعاون کی ایک مثال ہے۔

پاکستان میں حالیہ سموگ کی شدت نے صحت کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ پنجاب کے شہری علاقوں میں گاڑیوں سے زہریلے دھویں کے اخراج کی وجہ سے فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حدتک بڑھ چکی ہے۔ ایسے میں یہ این -95 ماسک شہریوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے

Read Previous

"سال بھر فون کو چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی”ترک یونیورسٹی نے منفرد ڈیوائس تیار کر لی

Read Next

انگلینڈ اور ویلز میں نومولود بچوں کے لیے "محمد” سب سے مقبول نام بن گیا

Leave a Reply