turky-urdu-logo

ترکیہ ، روس یوکرین تنازعات کے خاتمے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہا ہے ،صدر ایردوان

ازبکستان میں جاری ترک ریاستوں کی تنظیم کا سربراہی اجلاس جاری ہے۔ ترک صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہا ہے ۔ نو ماہ سے جاری کشیدگی کو منصفانہ امن کے ذریعے ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنے دوست ممالک کے ساتھ تمام شعبوں میں ہم آہنگی، تعاون، یکجہتی، اور مضبوط تعلقات قائم کیے ہیں ۔
آذربائیجان نے بھی دوسری سالگرہ کے موقع پر ترکیہ کے ساتھ بھر پور حمایت کے عزم کا اظہار کیا ۔ آذربائجان نے کہا کہ ہم امن کی بحالی کی کوششوں میں ترکیہ کے ساتھ ہیں۔ ہم نے کچھ عرصے میں بہت سے پروجیکٹ شروع کیے ہیں جبکہ غذائی بحران سے نمٹنا بھی ہمارے ایجنڈے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ سال 2014 سے اب تک ترکیہ سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دینے والا ملک بن چکا ہے،اس وقت پچاس لاکھ مہاجرین ترکیہ میں موجود ہیں،غیر قانونی تارکین وطن کے قافلوں کو روکنے کےلیے ہمیں مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہوگا جس کےلیے مشترکہ سلامتی کےافکار کو فروغ دینے کی ضرورت ہوگی ۔صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ ترک سرمایہ کاری فنڈ جلد ہی فعالیت اختیار کر جائے گا

Read Previous

ترک ورلڈ 2040 ویژن دستاویز کی منظوری ایک اہم پیش رفت ہے: وزیر خارجہ چاوش اوغلو

Read Next

دنیا کی آبادی 15 نومبر کو 8 ارب ہوجائے گی

Leave a Reply