ترکیہ دیانت فاؤنڈیشن کی جانب سے دنیا بھر کے بے سہارا اور ضرورت مند بچوں کی مدد کے لیے کیے جانے والے اقدامات رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی جاری ہیں۔ ان اقدامات نے ایک بار پھر ترکیہ کی انسان دوستی اور عالمگیر بھائی چارے کا ثبوت دیا ہے۔
رمضان المبارک کے مہینے میں ترکیہ دیانت فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں ضرورت مند خاندانوں کو راشن کی تقسیم کی جا رہی ہے۔
"جنت کی نعمت اور امت کا مستقبل، بچے” ترکیہ دیانت فاؤنڈیشن کا یہ عزم دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم، صحت اور بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ فاؤنڈیشن نہ صرف ترکیہ بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت کے لیے مصروفِ عمل ہے۔
ترکیہ دیانت فاؤنڈیشن کی طرف سے چلائے جانے والے اسکول، ہسپتال، اور دیگر فلاحی منصوبے بے شمار بچوں کی زندگیوں میں روشنی لے کر آ رہے ہیں۔ یہ اقدامات نہ صرف بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے میں مددگار ہیں، بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کو بھی مضبوط کر رہے ہیں۔
