turky-urdu-logo

ترکیہ کی آذربائیجان کو لاچن شہر کے دیہاتوں کی واپسی پر مبارکباد

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے  آذربائجانی ہم منصب الہام علیوف کو لاچن شہر اور باکو کے دو دیہاتوں کی واپسی پر مبارکباد دی۔

ترکیہ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ایردوان نے فون پر "جنوبی قفقاز میں استحکام اور امن کے لیے ایک منصفانہ اور پائیدار حل” کے لیے آذربائجانی صدر کی کوششوں کو سراہا۔

ترک رہنما نے "ہر حال میں برادر آذربائیجان” کے لیے انقرہ کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ ترک-آرمینیا اور آذربائیجان-آرمینیا کے درمیان حالات کو معمول پر لانے کے حق میں تاکہ آنے والے وقتو میں ملک ترقی کر سکیں۔

صدر ایردوان اور علیوف نے فون پر بات چیت کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کے تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جمعے کے روز، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اعلان کیا کہ ملک کی فوج لاچن میں تعینات ہے، اور زبوخ اور سوس کے دیہاتوں کو "کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔”

Read Previous

ترکیہ: دنیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی فیسٹول سامسن میں منعقد ہوگا

Read Next

صدر ایردوان کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد، تین ترک طیارے امدادی سامان کے ساتھ پہنچ گئے

Leave a Reply